لائیو. غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال الشفا قبرستان میں تبدیل ہو رہا ہے: عالمی ادارہ
غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال الشفا قبرستان میں تبدیل ہو رہا ہے: عالمی ادارہ
خلاصہ
- عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں واقع الشفا ہسپتال میں سب کام معطل ہیں اور یہ ’اب ایک ہسپتال کے طور پر کام نہیں کر رہا ہے۔‘
- عالمی ادارہ صحت کے مطابق الشفا ہسپتال کے قرب و جوار میں ہونے والی ’مسلسل فائرنگ اور بم دھماکوں نے حالات کو مزید نازک بنا دیا ہے۔‘
- غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب بھی کم از کم 2,300 افراد الشفا ہسپتال کے اندر موجود ہیں۔
- عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کم از کم 20 ایسے نوزائیدہ بچوں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جنھیں الشفا ہسپتال کے ایک سرجیکل تھیٹر میں رکھا گیا ہے۔
- اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے الشفا ہسپتال میں موجود نوزائیدہ بچوں کو یہاں سے نکال کر ’محفوظ‘ مقام تک پہنچانے پر رضامند ہے۔
- اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ کا کہنا ہے کہ الشفا ہسپتال کی عمارت کے نیچے حماس کا اڈہ ہے، حماس نے اس دعوے کی تردید کرتی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ لڑائی کے دوران ہسپتال کو نشانہ نہیں بنا رہے۔
- حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب تک 11,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 4,500 سے زیادہ بچے ہیں
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق نوزائیدہ بچوں سمیت اب بھی 2300 افراد الشفا کے اندر موجود ہیں۔


Comments
Post a Comment